گیلی انگلیوں پر جھریاں کیوں پڑتی ہیں اور یہ ہماری صحت کے بارے میں کیا بتاتی ہیں۔۔۔ جانیے!

پاکستان (نیوز اویل)، ہم میں سے ہر کوئی اپنی روزمرہ زندگی میں اس تجربے سے گزرا ہوگا کہ اگر زیادہ دیر ہے پانی میں کام کر لیا جائے یا زیادہ دیر تک پانی میں ہاتھ اور پاؤں رہیں تو ہاتھ اور پاؤں کی انگلی میں جھریاں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں ، اور ہمارے ہاتھ اور پاؤں بدنما تہہ دار جھریوں سے بھر جاتے ہیں ۔

 

 

اور اکثر یہ چیز ہمارے ذہن میں آتی ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے ہے کیونکہ یہ ہم سب کے ساتھ ہی ہوتا ہے اور آپ کے ذہن میں بھی یہ ضرور آیا ہوگا کی آخر ایسی کیا بات ہے کہ انگلیاں اس طرح ہو جاتی ہیں ، اور اس تبدیلی کا مقصد کیا ہے اور اس تبدیلی کا کوئی فائدہ ہے یا کوئی نقصان ہے اس کے بارے میں جاننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

 

 

اب کس درجہ حرارت پر کتنی دیر میں یہ جھریاں رونما ہوگی اس کے بارے میں بات کرتے ہیں ، حالیہ ریسرچ کے مطابق اگر اگر آپ کے ارد گرد کا ٹمپریچر 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے یا اس سے کچھ زیادہ ہے

 

 

تو اس صورت میں یہ جھریاں آپ کے ہاتھوں میں 15 منٹ کے اندر رونما ہونا شروع ہو جائیں گی اور اگر آپ ٹھنڈے علاقوں میں رہتے ہیں اور موسم سرد ہے تو اس صورت میں اگر آپ پانی کے اندر ہاتھ رکھتے ہیں یا کوئی کام کرتے ہیں تو دس منٹ کے اندر آپ کے ہاتھوں میں یہ جھریاں رونما ہونا شروع ہوجائیں گے ۔

 

 

پہلے تو یہ سادہ سی بات تصور کی جاتی تھی لیکن انیسویں صدی میں سائنس دانوں نے اس حوالے سے ریسرچ کی اور انہوں نے یہ بات نوٹ کی کہ عام بات نہیں ہے

 

 

کیونکہ کہ یہ عمل کچھ مریضوں میں نہیں نظر آیا جن کی ہاتھ اور بازو میں پائی جانے والی ایک وین میڈین کٹ گئی ہو ، میڈین نامی وین کا یہ کام ہوتا ہے

 

 

کہ یہ پسینہ آنے کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ خون کی شریانوں کو بھی کنٹرول کرتی ہے ، اور مزید ریسرچ سے پتہ چلا کہ اس عمل کو ہمارا نروس سسٹم یعنی اعصابی نظام کنٹرول کرتا ہے ۔

 

 

 

اس کے ساتھ ساتھ یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ” انسان کے پاوں اور ہاتھوں کی انگلیوں میں وقت کے ساتھ یہ ارتقائی تبدیلی یعنی ایولوشن ہوئی ہے تاکہ ہم گیلی اشیا یا سطح پر گرفت رکھ سکیں ”

 

اس حوالے سے تجربہ کیا گیا اس میں چینی سائنسدانوں نے 500 سے زیادہ لوگوں کے ہاتھ پانی کے اندر رکھے اور کچھ دیر بعد جب ان کے ہاتھوں پر جھریاں پڑ گئی تو ان کو کچھ چیزیں ہاتھ میں پکڑ ا ئیں تاکہ وہ ان کی گرفت کو دیکھ سکیں ،

 

 

تو وہ لوگوں کی گرفت خشک ہاتھ والے لوگوں سے سے کمزور تھی ، لیکن جیسے ہی ان لوگوں نے پانی کے اندر ہر گھڑی والے ہاتھوں سے چیزوں کو پکڑا تو ان کی گرفت کافی مضبوط تھی جس سے اس عمل کو ارتقائی تبدیلی کے ساتھ منصوب کر دیا گیا ہے ۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *