پاکستان (نیوز اویل)، روسی حملےکے بعد یوکرین کے دارالحکومت میں ہنگامی صورتحال ہے، لوگوں کی بڑی تعداد شہر چھوڑکر جا رہی ہے۔
پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود ہے، اس حوالے سے پاکستانی طالبعلم اویس علی کا کہنا ہےکہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں، لوگوں کو لگتا ہےکہ روس کیف پر حملہ ضرور کرےگا، اس لیےلوگوں کی بڑی تعداد کیف سے نکل کر جا رہی ہے۔ کیف یوکرین کا دارالحکومت ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ایمبیسی کا فون صبح سے بند ہے، کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔
دوسری طرف پاکستانی سفیر نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 500 پاکستانی طلباء ہدایت کے باوجود یوکرین نہ چھوڑ سکے، یوکرین میں طلبا اور دیگر پاکستانی خیریت سے ہیں۔