Categories: اہم خبریں

آرمی کی خواتین ساڑھی کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں پاکستانی آرمی کی خواتین کے بارے میں چند حقائق۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، آرمی کی خواتین ساڑھی کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں پاکستانی آرمی کی خواتین کے بارے میں چند حقائق
۔

 

 

 

پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض ہے۔ چاہے کسی بھی صوبے سے تعلق رکھنے والی خواتین ہوں وہ عام طور پر شلوارقمیض پہنے ہوئے ہی دیکھی جاتی ہیں۔

 

 

 

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ فوج میں خواتین ساڑھی پہنتی ہیں۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے کہ فوج میں خواتین کا یونیفارم ساڑھی ہے۔

 

 

 

خواتین کا آرمی یونیفارم ساڑھی ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ نہایت باوقار لباس ہے۔ اگرچہ آرمی میں نرس کا یونیفارم شلوارقمیص ہوتا ہے لیکن فی میل آرمی ڈاکٹر کا یونیفارم ساڑھی ہوتا ہے۔

 

 

 

پروقار ہونے کے ساتھ ساتھ ساڑھی ایک نہایت آسانی سے زیب تن کیا جانے والا لباس ہے۔ ساڑھی لگا کر کام کرنے میں دقت نہیں محسوس ہوتی۔ اور باآسانی دفتری امور نمٹانے جا سکتے ہیں۔ نیز یہ کہ حاملہ خواتین کے لیے بھی ساڑھی لگانا اور پھر کام کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔

 

 

 

فوج میں خواتین کی بھی اتنی ہی سخت ٹریننگ ہوتی ہے جتنی کہ مردوں کی۔ خواتین نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے کے اپنی ہمت موت کو ثابت کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ خواتین کسی سے بھی کمزور نہیں۔

 

 

 

پاکستان آرمی میں ہونا باعث فخر ہوتا ہے اور یہ نہایت اعزاز کی بات ہے لہذا اس وقار اور مرتبے کو مدنظر رکھتے ہوئے ساڑھی جیسے لباس کو خواتین کا یونیفارم مقرر کیا گیا۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago