اہم خبریں

آرٹیکل63 اے کے تحت نا اہلی کا خوف ہو یا وزیراعظم عمران خان کی واپسی کی پیشکش، ہم پارٹی میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ منحرف ارکان نے پارٹی میں واپسی کے حوالے سے حکومت کو اپنا فیصلہ سنا دیا!

پاکستان (نیوز اویل)، آخر منحرف ارکان نے حکومت کو اپنا فیصلہ سنا ہی دیا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی چیز کا خوف نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ تو ہم آرٹیکل 63 کے خوف سے پارٹی میں واپس آئیں گے اور نہ ہی وزیراعظم کی پیشکش پر ہم کبھی واپس آئیں گے۔

جیو نیوز کے ایک ٹی وی پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی میں واپس نہیں آئیں گے اور بلکہ پارٹی کافی لوگ چھوڑ رہے ہیں اور ہم سینئر سیاستدان ہیں اور استعفے بھی دے سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت سے کسی قسم کا ڈر نہیں ہے ہم ان کی باتوں میں دوبارہ نہیں آئیں گے سندھ ہاؤس پر بھی حملہ کروانا ایک اوچھی حرکت تھی۔ منحرف رکن احمد حسین نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر پیسے لینے کا الزام لگایا گیا میں نے 40کروڑ روپے کی زمین مفت ریسکیو 1122 کو دے دی اور یہ مجھ پر پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں رشوت لینے کا الزام لگا رہے ہیں اور میرے گھر پر حملہ کروا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا کہنا تھا کہ حکومت اب ہمیں گالیاں دے رہی ہے اور پھر کہہ رہی ہے کہ ہم واپس آ جائیں تو یہ کس منہ سے کہہ رہی ہے کہ ہم واپس آ جائیں پی ٹی آئی کے ارکان نے کہا کہ ہم کبھی واپس نہیں آئیں گے نہ ہی ہمیں آرٹیکل 63 کا خوف ہے اور نہ ہی ہمیں وزیر اعظم کی پیشکش قبول ہے ۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago