پاکستان (نیوز اویل)، سابق صدر آصف علی زرداری نے حال ہی میں چودھری شجاعت اور دوسرے ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
آصف علی زرداری کی یہ ملاقات دو گھنٹے کی تھی جس میں انہوں نے چوہدری شجاعت کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ ق لیگ کو اہم عہدے دیں گے آپ تحریک عدم اعتماد کے لئے اور حکومت کو گرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ جس پر چوہدری شجاعت نے مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا حکومت سے پانچ سال کا معاہدہ ہے ہم ان کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے اور پانچ سال سے پہلے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔ یاد رہے یہ ملاقات چوہدری پرویز الہی کی رہائش گاہ پر کی گئی ہے اور اس میں سیاست کے حوالے سے کافی بات چیت کی گئی اور ملکی سیاست کے موجودہ حالات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری نے شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی اور ان کو تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے آگاہ کیا تھا اور ان سے کہا تھا کہ آپ ہمارا ساتھ دیں دونوں جماعتیں ملکر حکومت کو ختم کر دی گئی جس پر شہباز شریف نے مثبت جواب دیا تھا اور کہا تھا کہ آپ کی پیشکش قابل غور ہے اور ہم مل کر اس حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے جس کے بعد اب آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت سے بھی اسی حوالے سے ملاقات کی ہے لیکن ادھر سے مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…