Categories: اہم خبریں

آپ کے پاؤں بہت کچھ کہتے ہیں۔۔۔۔ شوگر کی پانچ نشانیاں جو پاؤں ظاہر کرتے ہیں! جانیے

پاکستان (نیوز اویل)، آپ کے پاؤں بہت کچھ کہتے ہیں… شوگر کی پانچ نشانیاں جو پاؤں ظاہر کرتے ہیں
۔
ذیابیطس ایک ایسی دائمی بیماری ہے جو آج کل بہت

 

 

 

عام ہو چکی ہے۔ یہ بیماری دوسری کئی بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔ جب لبلبہ جسم میں یا تو انسولین کی مناسب مقدار نہیں بنا رہا ہوتا یا جسم بنائی ہوئی

 

 

 

 

انسولین استعمال کرنے سے قاصر ہوتا ہے اس وقت شوگر کا مرض لاحق ہوتا ہے۔ ذیابیطس کی عام طور پر دو اقسام ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو ہوتی ہیں۔ ذیابیطس کی

 

 

علامات اکثر بہت واضح ہوتی ہیں۔ یہ کسی بھی شخص کے پاؤں دیکھ کر بھی بتائی جا سکتی ہیں کہ آیا وہ اس مرض میں مبتلا ہے یا نہیں۔

 

 

اگر کوئی شخص ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہو تو اس کی ٹانگیں اور پاؤں اکثر سن ہو جاتے ہیں۔ پیروں، ہاتھوں اور پاؤں میں اکثر درد رہتا ہے، اس کو ہاضمے کے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں اور خون اور پیشاب کی

 

 

 

نالیوں میں سے متعلق بھی مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔
ذیابیطس کے 15 فیصد مریض پاؤں کے السر کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے پاؤں کی جلد پھٹ جاتی ہے یا گہرے زخم بن جاتے ہیں۔ اگر یہ السر سنگین نوعیت اختیار کر لے تو جسم کے اعضاء بھی کاٹنے پڑ سکتے ہیں۔

 

 

 

ذیابیطس کے مریضوں میں ناخنوں میں فنگل انفیکشن ہونا بہت عام بات ہے۔ ذیابیطس کے مریض گینگرین کا شکار بھی ہو سکتے ہیں جس میں اعضاء تک خون کا بہاؤ رک جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے جسم کے اعضا

 

 

 

 

ناکارہ ہوجاتے ہیں اور انہیں کاٹنا پڑتا ہے۔
ذیابیطس اعصاب کو متاثر کرتی ہے۔ اس سے پاؤں کے پٹھے بری طرح متاثر ہوتے ہیں جو کہ بہت سے مسائل کا باعث بنتے ہیں۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago