پاکستان (نیوز اویل)، اب شوگر کنٹرول کرنا ہوا آسان ۔۔۔ روزانہ ایک چمچ زیرہ کیسے آپ کی بڑھتی شوگر کو کنٹرول کرسکتا ہے؟ جانیئے بہترین ٹپ
۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ باورچی خانے میں
استعمال ہونے والے مصالحہ جات اپنے اندر بھرپور غذائیت رکھتے ہیں۔ یہ نا صرف کھانے کو لذیذ اور خوش ذائقہ بناتے ہیں بلکہ کہ ان کے استعمال سے صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں جن پر ہم عام طور پر غور نہیں کرتے۔
زیرہ بھی ایک ایسا ہی مصالحہ ہے جو دکھنے میں تو معمولی سا لگتا ہے مگر کھانوں کو اشتہا انگیز بنا دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس کے بہت سے فوائد ہیں۔
آج کل شوگر ایک انتہائی عام بیماری بن چکی ہے اور ہر
گھر میں کوئی نہ کوئی انسان اس بیماری کا شکار ضرور ہوتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کو کھانے پینے کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اگر وہ ذرا سی بھی بد پرہیزی کر بیٹھیں تو انکی طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے زیرہ استعمال کرنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
اگر آپ کے گھر میں کوئی شوگر کا مریض موجود ہے تو کوشش کریں اپنے کھانوں میں زیرہ کے استعمال کو زیادہ کریں۔
شوگر کے مریض کو چاہیئے کہ وہ نہار منہ ایک چمچ زیرہ نیم گرم پانی کے ساتھ نگل لے۔ اس طرح پورا دن اس کی شوگر کنٹرول میں رہے گی۔
دوپہر کے وقت دہی میں دو چمچ زیرہ ڈال کر کھانا بھی شوگر کو مناسب رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
اگر آپ کھانوں کے ساتھ سلاد کھا رہے ہوں یا ویسے ہی
آپ کی روٹین میں سلاد کا استعمال شامل ہو تو کوشش کریں سلاد پر نمک، مرچ اور لیموں نچوڑنے کے علاوہ ہلکا سا زیرہ بھی چھڑک لیں۔
سونے سے پہلے ایک کپ دودھ میں ایک چمچ زیرہ ملا کر بھی پیا جا سکتا ہے۔
زیرہ کی افادیت کی وجہ یہ ہے کہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں کوپر، کیلشیم، آئرن، وٹامن ای، میگنیشیم، زنک، اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔