اساتذہ اب دن میں 3 مرتبہ اسکول میں حاضری لگائیں گے! حکومت نے اہم فیصلہ کر دیا۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، حکومت نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلہ کر دیا ہے ، حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کہ سندھ حکومت نے سکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے

 

 

 

اساتذہ کی حاضری لگوانے کا فیصلہ کرلیا ہے اب اساتذہ بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے حاضری لگائیں گے جو کہ کمپیوٹرائز ہوگا اور اس میں کسی قسم کی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

 

 

سندھ حکومت نے سرکاری سکولوں کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اساتذ کی غیر حاضری کا نوٹس لیا ہے اور بائیو میٹرک سسٹم کو سکولوں میں رائج کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اساتذہ دن میں

 

 

 

تین مرتبہ اسکول میں اپنی حاضری لگائیں گے ، اور اس کے لیے پہلی حاضری صبح آٹھ بجے لگائی جائے گی جو کہ سکول جانے پر لگے گی دوسری حاضری دن کے ٹائم

 

 

 

12 بجے لگے گی جو کہ عام طور پر اسکولوں میں بریک کا ٹائم ہوتا ہے ، جبکہ تیسری حاضری دوپہر 2 بجے لگائی جائے گی جو کہ اسکول میں چھٹی کا ٹائم ہوتا ہے ،

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *