لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماوسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی نا اہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس کردیا گیا جس میں کہا گیا عطا ء الحق قاسمی کیس میں عدالت اسحاق ڈارکو ڈیفالٹرقرار دے چکی ہے۔ریفرنس اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن میں دائرکیا۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عطا ء الحق قاسمی کیس میں عدالت اسحاق ڈارکو ڈیفالٹرقرار دے چکی ، ڈیفالٹر ہونے پرچیئرمین سینیٹ30دن میں ریفرنس
بھجوانے کے پابند ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے آئین کے آرٹیکل63 دو کے تحت ریفرنس بھجواناتھا ، چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن کو پہلے بھی مراسلے بھجوائے گئے۔ریفرنس کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ابھی تک نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا، 30دن میں ریفرنس فائل نہ ہو تو معاملہ خود الیکشن کمیشن کوچلاجاتاہے۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ڈیفالٹر ہونے کے فیصلے پر اسحاق ڈار کو ڈس کوالیفائی قرار دے۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…