اہم خبریں

اسلام آباد ائیرپورٹ پر سکیورٹی فورسز نے ہیروئن منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اسلام آباد: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیروئن منتقل کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر ایک مبینہ ڈیلر کو حراست میں لے لیا۔

 

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق ایک مسافر حامد خان ولد مومن خان کے سامان سے دو کلو وزنی ہیروئن پکڑی گئی۔

 

وہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) دوحہ جانے والی پرواز ، پی کے 287 پر سوار تھے۔ اس کے بعد مسافر کو تحویل میں لے لیا گیا اور بعد میں مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا۔

 

 

ترجمان نے بتایا کہ پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت کا تخمینہ لاکھوں روپے ہے۔

 

اس سے قبل انسداد ناکوٹکس فورس (اے این ایف) نے علامہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور میں ایسی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

 

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ، ہوائی اڈے کے کارگو آفس کے عہدیداروں نے ایک مشکوک پارسل چیک کیا اور سجاوٹ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں چھپی ہوئی ہیروئن برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پکڑی گئی ہیروئن کا وزن 2.214 کلوگرام تھا۔

 

 

لاہور کے رہائشی شاہد ریاض نے پارسل بک کرایا تھا جو لندن بھیجا جانا تھا۔

 

Aisha Siddiqua

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

1 week ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago