کراچی(آن لائن)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ اسلام مخالف بل کسی طور بھی تسلیم نہیں کرینگے،دین اسلام طاقت سے نہیں امن ومحبت سے پھیلا ہے،زبردستی کسی کا مذہب تبدیل نہیں کرایا جاسکتا یہ ہی اسلام کا فلسفہ ہے،کوئی غیر مسلم دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر دین اسلام میں داخل ہونا چاہتا ہے تو شریعت کا حکم ہے ایک لمحہ دیر کئے بغیر اسے کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا جائے،
پارلیمنٹ سے گھریلو تشدد بل کے بعد سندھ اسمبلی نے اقلیتوں کے تحفظ کا نہیں سلام مخالف بل پاس کیا ہے جس کی مذمت سے کام نہیں چلے گا،علماء ومشائخ کو سڑکوں پر آکر اس بل کی مخالفت اور مفتان کرام کو عملی طور پر فتوئے دینا چاہیے،اسلام مخالف بل کے خلاف عدلیہ کے دروازے پر دستک دینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں پاکستان سنی تحریک سندھ کے جنرل سیکریٹری خالد حسن عطاری کے والد کی تعزیت کے موقع پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی،اس موقع پر سندھ کے صدر نور احمد قاسمی،مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد طیب قادری،سندھ کے نائب صدر عمران سہرودری اور ضلع حیدرآباد کے کنوینر محمد عابد قادری سمیت سیکڑوں کارکنا ن موجود تھے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ ایسے بل جن کا تعلق مذہب سے ہو بغیر اسلامی نظریاتی کونسل کے کیوں پارلیمنٹ میں پیش کرتا ہے،اسلامی نظریاتی کونسل ائینی ادارہ ہے جس کا کام اسلام کا تحفظ اور اقلیتوں کو شرعی وآئینی طور پر حقوق فراہم کرنے کیلئے حکومت حقائق سے آگاہ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس قلعے کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،اعلی عدلیہ،آرمی چیف،اسلامی نظریاتی کونسل سے مطالبہ ہے کہ وہ ایسے بل جو اسلام اور ملک کی نظریاتی اساس کے خلاف ہیں فوری کالعدم کرنے کیلئے کردار اد اکریں۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…