پاکستان (نیوز اویل)، اسٹرابری کو بہت سے لوگ حرام پھل سمجھتے ہیں اور اس کو کھانے سے گریز کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسٹرابری ایک مرغوب پھل سمجھا جاتا ہے اور دنیا بھر میں اسے بہت پسند کیا جاتا ہے
اور اسے انتہائی شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن کچھ عالم دین اس کو کھانے سے منع بھی کرتے ہیں اور اخر اس کے پیچھے ایسی کیا وجہ ہے کہ وہ ایسا سمجھتے ہیں تو وہ علماء کرام اس حوالے سے یہ دلیل دیتے ہیں کہ قرآن میں “زقوم” نامی ایک پھل کا ذکر ہے جس کو “جہنم کا پھل” بھی کہا گیا ہے
اور ان کا کہنا ہے کہ درحقیقت اسٹرابری ہی وہ پھل ہے جسے اردو زبان میں زقوم کہا جاتا ہے اور اسی لیے کچھ علماء کرام اسٹرابری کو جہنمی پھل قرار دے کر اسے کھانے سے منع رہنے کا کہتے ہیں ۔
لیکن بہت سے ایسے عالم بھی ہیں جو اس دلیل کو ٹھیک نہیں مانتے اور ان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک میں عربی کا لفظ” زقوم ” استعمال ہوا ہے لہذا عربی میں جس پھل کا نام زقوم ہو گا وہ جہنمی پھل کہلایا جائے گا
تو اس وجہ سے اسٹرابری کے جہنم کے پھل ہونے کی دلیل میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور اس کے علاوہ کافی جگہوں پر “زقوم” نامی پھل کو انتہائی کڑوا بتایا گیا ہے جبکہ اسٹرابری کا ذائقہ میں کڑواہٹ نہیں ہوتی تو اس کو کھانے میں کسی قسم کی کوئی ممانعت نہیں ہے ۔