پاکستان (نیوز اویل)، انٹرنیٹ پر آج کل یہ تصویر بہت وائرل ہوئی ہے اور بہت سے لوگ اس کو مختلف عنوانات دے رہے ہیں
اس تصویر کے پیچھے اصل کہانی یہ ہے کہ یہ ایک باپ بیٹے کی تصویر ہے جو برازیل کے رہنے والے ہیں 2021 میں جنوری میں برازیل دنیا کے ان ممالک میں سے تھا جہاں پر سب سے زیادہ کرونا پھیل چکا تھا اور یہ تصویر کرونا مہم کے دوران لی گئی ہے جس کو دکھانے کا مطلب یہ ہے کہ وہاں کے لوگ لوگ کتنی سنجیدگی سے ویکسینیشن کو سیریس لے رہے ہیں اور دور دراز علاقوں سے کس طرح ویکسینیشن لگوانے آتے ہیں
تصویر میں نظر آنے والا لڑکا 24 سالہ ہے جس کا نام تا وی ہے اور اس کی پیٹھ پر بیٹھا ہوا 67 سالہ بوڑھا شخص اس کا باپ ہے اس کا نام واہو ہے ۔ واہو ٹھیک سے چل نہیں سکتا اور بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہے اور اس کے بیٹے نے پانچ سے چھ گھنٹے کا سفر اسے اپنے پیٹھ پر سوار کر کے کیا تاکہ وہ خود کو اور اپنے باپ کو ویکسینیشن لگوا سکے ڈاکٹر سموذ جنہوں نے یہ تصویر لی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت خوبصورت منظر تھا جس میں ایک باپ بیٹے کی محبت بھی ظاہر ہوتی تھی اور حالات کو دیکھتے ہوئے جدوجہد کرنے کی ہمت بھی پیدا ہوتی تھی اور اس چیز کا پتہ چلتا تھا کہ ویکسینیشن لگوانا کتنا ضروری ہے برازیل میں مارچ 2020 سے لیکر مارچ 2021 تک کے دوران ایک ہزار مقامی افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ۔