اہم خبریں

افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت ۔۔۔ آئی سی سی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

دبئی (این این آئی)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلر ڈائس نے کہا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے کوئی مسئلہ نہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلر ڈائس نے کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے

کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان آئی سی سی کا فل ممبر ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں کھیلے گی۔ایلر ڈائس نے کہا کہ اگست میں افغانستان میں حکومت تبدیل ہوئی تو آئی سی سی افغانستان کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں رہا، آئی سی سی کا بنیادی کام ممبر بورڈ کے ذریعے اس ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد معاملات کیسے چلائے جائیں گے اس سے متعلق آئی سی سی کی گہری نظر ہے اور اگلی بورڈ میٹنگ میں اس معاملے پر بات بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Ali Goher

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago