دوشنبے (پی این آئی) تاجکستان میں افغانستان کے سفارتخانے نے انٹرپول سے درخواست کی ہے کہ وہ سابق صدر اشرف غنی، سابق مشیر قومی سلامتی حمداللہ محب اور اشرف غنی کے سابق چیف ایڈوائزر فضل محمود کو عوامی پیسہ چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کرے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سفارتخانے نے انٹرپول سے مطالبہ کیا ہے کہ تینوں افراد کو گرفتار کرکے ان سے عوام کا چوری کیا گیا پیسہ واپس حاصل کیا جائے اور اسے ایک عالمی ٹربیونل کے حوالے کیا جائے۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز اشرف غنی کابل چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ روس کے سفارتخانے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جاتے ہوئے وہ اپنے ساتھ پیسوں سے بھری چار گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر بھی لے گئے تھے۔