پاکستان (نیوز اویل) ، ایک روایت کے مطابق ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ اللہ تعالی قیامت کے دن اس شخص سے ضرور راضی ہو جائے گا
جو صبح اور شام کے وقت یہ ذکر کرے اور اقرار کرے کہ میں اللہ کے رب ہونے پر راضی ہوں، اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اللہ کے نبی ہونے پر راضی ہوں۔
جو بھی شخص اللہ کی توحید کا اقرار کرے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار کرے، اور اسلام کو سچا دین سمجھنے کا اقرار کرے تو اللہ اس سے راضی ہو جاتا ہے۔
اللہ قیامت کے دن اس شخص کو ضرور راضی کرے گا جس نے اسے دنیا میں راضی کیا۔
وہ شخص جو اللہ سے مغفرت کا طلب گار ہوتا ہے اور دنیا اور آخرت میں خیر و عافیت کی دعا کرتا رہتا ہے، اللہ اس سے بھی خوش ہوتا ہے۔
اللہ کو اس کا یہ عمل پسند آتا ہے کہ وہ دن بھر کی مصروفیت میں بھی اپنے رب کو نہیں بھولتا اور اپنے رب کی وحدانیت کا اقرار کرتا ہے اور اپنے رب کی طرف سے بھیجے گئے نبی کی نبوت کا اقرار کرتا ہے
اور اپنے رب کی طرف سے بھیجے گئے دین کے حق ہونے کی گواہی دیتا ہے۔ پھر اللہ کو رب جانتے ہوئے وہ اس سے اپنی خیر و عافیت کی دعا کرتا ہے۔ اللہ تعالی اس کو دنیا اور آخرت میں اپنی رحمت کے خزانوں میں سے اتنا عطا فرمائے گا کہ وہ راضی ہو جائے گا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…