پاکستان (نیوز اویل)، بے شک ہم لوگ اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ اللہ تعالی جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور اللہ تعالی کے چاہنے کے بغیر کسی کی عزت کم نہیں ہو سکتی کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو کہ انسان کی زندگی کو ایک لمحے میں بدل کر رکھ دیتے ہیں
اور کچھ ایسا ہی واقعہ پچھلے دنوں قطر میں پیش آیا حال ہی میں قطر کی ایک مسجد میں انتہائی حیران کن واقعہ سامنے آیا یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب جمعہ کی نماز کا وقت ہوا تھا اور اس وقت خطبہ دینے کے لیے امام صاحب مسجد میں نہیں پہنچے تھے ،
جس پر سب لوگ پریشان تھے کہ جمعہ کا وقت نکل رہا ہے اور اب خطبہ کون دے گا کیونکہ امام صاحب کسی وجہ سے مسجد میں نہیں پہنچے تھے جس پر کافی دیر انتظار کرنے کے بعد ایک گیس اسٹیشن کا چوکیدار سامنے آیا اور اس نے اپنی مسخور کن آواز میں خطبہ دینا شروع کیا تو لوگوں نے اس کے پیچھے جمعے ادا کی اور اس نے جمعہ کی نماز پڑھائی ،
جس کے بعد لوگوں نے ان کی بہت زیادہ پریزائی کی اور اس کے علاوہ مسجد انتظامیہ نے ان کو ایک لاکھ ڈالر سے بھی نوازا اور اس کے بعد ان کو کچھ تقاریب میں بھی مدعو کیا گیا جس میں انہوں نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قران پاک بھی پیش کی
سوشل میڈیا پر ان کے خطبے کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اور ان کی آواز کا جادو ہر کسی پر چھا گیا ہے اور اس کے بعد ان کو ایک مسجد کی تقریب میں بھی شامل کیا گیا اور جہاں پر بچوں نے ان پر پوروں کی برسات کی اس کے بعد انہوں نے بچوں سے اور دوسرے لوگوں سے کہا کہ آپ بھی اپنے دل میں قران پاک کی تعلیمات کو محفوظ کر لیں ،