اہم خبریں

امریکا نے افغان آباد کاری کیلئے اپنا نمائندہ مقرر کردیا

واشنگٹن(این این آئی)بائیڈن انتظامیہ نے نامور سفارتکار ایلیزابیتھ جونز کو افغانستان میں نقل مکانی اور آباد کاری کے لیے کوششوں کی قیادت کے لیے نامزد کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سفیر ایلیزابیتھ جونز بطور کوآرڈینیٹر پورے افغانستان میں

نقل مکانی کی کوششوں، افغانستان سے افراد کی روانگی اور انہیں امریکا میں آباد کاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہماری جاری کوششوں کی نگرانی کریں گی۔ایلیزابیتھ جونز کو ان کی ریٹائرمنٹ سے واپس بلا کر ریسکیو اور آباد کاری کے عمل کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔بطور فارن سروس افسر ان کا پہلا اسائنمنٹ کابل میں تھا اور وہ افغانستان اور پاکستان کے لیے نائب خصوصی نمائندے کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ جونز، امریکا میں افغان افراد کی نقل مکانی اور آباد کاری میں سہولت فراہم کرنے کی ہماری کوششوں سے متعلق انتہائی پیچیدہ مسائل پر توجہ مرکوز کریں گی جن سے ہماری خصوصی وابستگی ہے۔اس کی ٹیم میں شامل سفارت کاروں کو گروپوں کی شکل میں چار اہم شعبوں پر مرکوز کیا گیا ہے اور وہ شعبے لوگوں کو افغانستان سے باہر منتقل کرنا، ان افراد کو تیسرے ممالک میں آباد کرنا، امریکا میں افغانیوں کی آباد کاری اور رضاکار اور سابق فوجیوں کے گروپوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے ہیں۔تاہم ایلیزابیتھ جونز، طالبان سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں کریں گی۔

Ali Goher

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago