اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ وزارت خارجہ دنیا کے 32ممالک کے سربر اہوں کو اعلیٰ معیار کے آم بھجوا رہا ہے،آم کے یہ تحفے صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے بھجوائے جا رہے ہیں۔امریکا، چین سمیت کچھ دیگر ممالک نے کوروناکی وجہ سے آم کا تحفہ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔
پاکستان سے کہا ہے کہ وہ تحفہ نہ بھیجے ،ایک موقر اخبار میں محمد صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق اس برس ’چونسا‘ قسم کے آم کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال انور رٹول اور سندھڑی منتخب کئے گئے تھے،زرائع کے مطابق آم کے تحفے کےلئے فرانس کو بھی منتخب کیا گیا ہے تاہم پیرس نے ابھی تک جواب نہیں دیا،زرائع نے بتایا ہے کہ آم کی پیٹیاں ایران، خلیجی ممالک،ترکی، برطانیہ، افغانستان بنگلادیش اور روس کوبھی بھیجے جائیں گے۔ جن ممالک نے تحفہ قبول کرنے سے معزرت کی ہے ان میں کینیڈا،نیپال، مصر، اور سری لنکا شامل ہیں۔یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ اسلام آباد میں بھی مینگو ڈپلومیسی عروج پر ہے اور غیر ملکی سفارتکاروں اعلیٰ سرکاری افسران سمیت دیگر ممتاز شخصیات کو آم کی پیٹیاں بھیجی جارہی ہیں۔ مینگو ڈپلومیسی کے بانی مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان اور پیر آف پگارا تھے۔ دوسری جا نب تحریک انصاف سندھ سے اہم وکٹیں اُڑانے میں کامیاب، سندھ اسمبلی کی سابق اسپیکر سمیت مسلم لیگ ق اور فنکشنل لیگ کی تین خواتین رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر سمیت مسلم لیگ ق اور فنکشنل لیگ کی تین خواتین رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…