اہم خبریں

امریکی فوج کی حساس بائیو میٹرک ڈیوائسز طالبان کے ہاتھ لگ گئیں،تہلکہ خیز انکشافات

واشنگٹن(آن لائن) امریکی فوج کی انتہائی حساس بائیو میٹرک ڈیوائسز کو طالبان نے قبضے میں لے لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی فوج کو اس بات کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں کہان ڈیوائسزمیں موجود حساس ترین معلومات کو اس کے مخالفین اسی کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا اور امریکی فوج کی بائیو میٹرک ڈیوائسز کو طالبان کے قبضے میں گئے ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق ان بائیو میٹرک ڈیوائسز میں امریکی فوجیوں اور مقامی افغانوں کا انتہائی حساس ترین ڈیٹا موجود ہے۔

امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ بائیو میٹرک ڈیوائسز سے طالبان امریکہ کے ساتھ کام کرنے والے افغانوں کی نشاندہی کر کے انہیں انتقام کا نشانہ بھی بنا سکتے ہیںرپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان بائیو میٹرک ڈیوائسز کا ڈیٹا خود چیک کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں لیکن کوئی پڑوسی ملک یا اس کی انٹیلی جنس اس ضمن میں ان کی مدد کرسکتی ہے۔امریکہ عالمی جنگوں میں ایسی بائیومیٹرک ڈیوائسز استعمال کرتا رہا ہے۔ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں بھی امریکہ نے بائیو میٹرک معلومات سے مدد لی تھی۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

1 week ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago