پاکستان (نیوز اویل)، “امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا مجھے عوام لے کر آئی تھی اور مجھے عوام ہی نکالے گی کہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی صورت میں بھی استعفی نہیں دیں گے کیونکہ استعفی دینے کا مطلب یہ ہے کہ ہم ان کی سازش کو کامیاب ہونے دے رہے ہیں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اب تمام ضلع میں اور ہر شہر میں جلسے ہوں گے اور عوام کو آگاہ کیا جائے گا کہ ان چوروں سے بچ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبراتی ہے جب کہ ہم عوام میں سرخرو ہو چکے ہیں اور میری قوم جانتی ہے کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا۔