پاکستان (نیوز اویل)، انقلاب برپا کرنے والی ایجاد” ٹیلی فون” کے موجد گراہم بیل نہیں تھے،صدیوں بعد اچانک ناقابل یقین دعویٰ کر دیا گیا
۔
ہم ہمیشہ سے اب تک یہی سمجھتے آئے ہیں کہ ٹیلی فون کو گراہم بیل نے ایجاد کیا، لیکن آج ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ دراصل ٹیلی فون کے موجد گراہم بیل نہیں تھے۔ اس لیے ہمیں اس بات پر یقین کرنا انتہائی مشکل
لگ رہا ہے کہ ہم جو ساری زندگی یہی سمجھتے رہے کہ گراہم بیل نے ٹیلی فون ایجاد کیا ہے اور اب معلوم پڑ رہا ہے کہ اس کو ایجاد کرنے والا کوئی اور تھا۔
حال ہی میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ گراہم بیل سے پندرہ سال قبل ہی ٹیلی فون ایجاد کرلیا گیا تھا۔ لندن کے سائنس میوزیم سے کچھ ایسی فائلیں ملی ہیں جن سے یہ انکشاف ہوا ہے۔ ان فائلوں میں موجود کاغذات
سے جرمن سائنسدان فلپ رئیس کا نام سامنے آتا ہے کہ ٹیلی فون کو اس نے ایجاد کیا۔ اس فائل میں بتایا گیا ہے کہ 1863 میں فلپ نے آواز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس میں اس نے
آواز کی لہروں کو ٹیلی فون کے ذریعے وصول کر لیا تھا۔
اس فائل سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایک برطانوی بزنس مین تھا جس نے فلپ کے اس کارنامے کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنے کی سازش کی۔
سر فرینک نامی اس بزنس مین نے اپنی پوری کوشش کی کہ وہ فلپ کی اس ایجاد کی شہرت کو پھیلنے سے روکے رکھے تاکہ وہ اپنی کاروباری شہرت کو بچا سکے۔ سر فرینک کی اپنی مواصلاتی کمپنی کا بیل کمپنی کے
ساتھ معاہدہ ہونے والا تھا لہذا اگر یہ بات سامنے آ جاتی کہ فلپ نامی سائنسدان ٹیلی فون سیٹ پر کامیابی سے تجربے پہلے ہی کر چکا ہے تو یہ معاہدہ خطرے میں پڑ جاتا۔ لہذا اس وقت اس بات پر پردہ ڈال دیا گیا اور اب تک یہ حقیقت پوشیدہ ہی رہی۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…