پاکستان (نیوز اویل)، مائیکروویو تو آج کل ہر کسی کے گھر میں ہوتا ہے لیکن اس کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے کے لئے اور اس کو صحیح طریقے سے صاف کرنے کے حوالے سے بہت کم لوگ جانتے ہیں ،
اگر آپ مائیکرو ویو کو صرف چیزیں گرم کرنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اس کا صحیح استعمال نہیں کر رہے ہیں آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ مائیکرو میں آپ پنیر بھی بنا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ آپ چیزوں کو جراثیم سے پاک بھی کر سکتے ہیں،
آپ مائیکرو ویو کو چیزیں صاف کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں کہ سپینج اور دوسری اس قسم کی چیزیں دی ان کو صابن لگا کر آپ دو منٹ کے لیے مائیکرو ویو اوون میں رکھ دیں اور صاف کریں تو یہ فوراً سے صاف ہو جائیں گی ،
مائیکرو ویو کو اگر آپ صاف کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ آدھا لیموں لے کر اسے پانی میں ڈال کر مائیکروویو میں رکھ دیں اور اس کے بعد مائیکرو ویو کو صاف کریں تو یہ فوراً سے صاف ہو جائے گا ۔
اگر پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں میں جارہا ہے تو اس کے لئے آپ اس کو مائیکرو ویو میں کچھ دیر کے لیے رکھ دیں اس کے بعد اس کو کاٹے تو یہ آنکھوں میں نہیں جائے گا ۔
اگر لہسن آپ کو چھیلنے میں مشکل ہو رہی ہے تو اس کو چند سیکنڈ کے لئے مائیکروویومیں رکھ دیں اور اس کے بعد چھیلیں سے فورا سے چھیلا جائے گا ۔
اگر آپ گھر میں پنیر بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے 2
کپ دودھ لیں ، ذرہ سا نمک لیں اور 2 چمچ سرکہ لے کر مکس کر دیں اور اسے صرف 5 منٹ کے لیے مائیکرو ویو کر دیں اور اس کے بعد باریک چھلنی لے لی یا کوئی ململ کا صاف کپڑا اور اس میں چھان کر اسے کچھ دیر خشک ہونے دیں تو اس طرح سے آپ کی مزیدار پنیر تیار ہے ،
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…