پاکستان (نیوز اویل)، اپوزیشن نے بھی حکومت کو بڑا سرپرائز دے ڈالا اور رات گئے حکومت کے بڑے اتحادیوں سے گرین سگنل حاصل کر لیا اور حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا اور اپوزیشن کا ساتھ دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔
اس اعلان کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت کھو دی ہے اور اب حکومت کے حق میں قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گئے ہیں جبکہ اپوزیشن کے نمبر 177 تک پہنچ گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے اور اس معاہدے کا ڈرافٹ طے ہوگا جس کے بعد معاہدے پر باقائدہ طور پر دستخط کر وائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور ایم کیو ایم ممبران کا اجلاس ابھی کچھ دیر میں متوقع ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے اور اب ان کے تحریکِ عدم اعتماد میں کامیابی کے پورے چانس ہیں ۔ یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا تھا اور چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیر اعلی بنا دیا گیا تھا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…