پاکستان (نیوز اویل)، ذرائع کا کہنا ہے کہ چار لیگی ارکانِ اسمبلی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چار لیگی ارکانِ اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں اور تحریک عدم اعتماد کا اپوزیشن کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق ملک کی سیاست میں تحریک عدم اعتماد کی ہلچل جاری ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کام کو انجام دینے کیلئے حکومت مخالف قوتوں کیلئے مکمل کامیابی ناممکن ہوتی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوششیں دم توڑ رہی ہیں اور اپوزیشن کے لیے اپنے لیے ہی مشکلات پیدا کر رہے ہیں ۔
خیال رہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ مزید طوالت کا شکار ہو رہا ہے۔ اپوزیشن میں ان ہائوس تبدیلی کی کامیابی کے بعد کے معاملات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ کیونکہ ق لیگ کا کہنا ہے کہ ان کو کم از کم بھی وزیر اعلی کا عہدہ چاہیے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف فوری انتخابات کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔