پاکستان (نیوز اویل)، اپوزیشن کو پھر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
حال ہی میں قومی اسمبلی میں اسٹیٹ بینک کا ترمیمی بل منظور کروایا گیا تھا اور اب سینیٹ میں بھی الیکشن ہوئے ہیں جس میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو منظور کر لیا گیا ہے اور اپوزیشن کو پھر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا ترمیمی بل منظور کروانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو تینتالیس ووٹ ملے تھے اور اتنے ہی ووٹ اپوزیشن کو بھی ملے تھے تو دونوں طرف ووٹ برابر تھے تو اس وقت چیرمین صادق سجرانی نے اپنا ووٹ عمران خان یعنی پاکستان تحریک انصاف کو ہے کر فیصلہ ان کے حق میں کردیا اس طرح پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ چوالیس ہوگئے تھے ۔
سینیٹ میں بھی اسٹیٹ بینک کا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ہے اور اب اجلاس کو پیر تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے پیر کو دوبارہ اجلاس ہوگا اور اس کے بارے میں بات چیت کی جائے گی ۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو اپنے پاس بلایا اور ان کو شاباش دی جو کہ اس ترمیمی بل کے منظور ہونے پر تھی ۔