پاکستان (نیوز اویل)، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف پڑھنا بہت زیادہ برکت والا ہے درود شریف پڑھنے والے کے چہرے کو اللہ تعالی روشن کرتا ہے اور اس کے چہرے پر نور آ جاتا ہے ۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ تروتازہ رہے اور آپ کے چہرے پر نور آجائے تو اس کے لئے آپ کثرت سے درود شریف پڑھا کریں اور نماز کے بعد درود شریف پڑھنے کے بعد ہاتھ پر پھونک لیا کریں اور ہاتھوں کو اپنے چہرے پر پھیر لیا کریں ۔
اس کے علاوہ نماز کی پابندی کریں نماز کی پابندی کرنے والے کے چہرے پر بھی بہت نور ہوتا ہے ۔
سورۃ یاسین کو مبین کے ساتھ پڑھنا بے حد فائدہ مند ہے سورہ یاسین کے اس وظیفے کو آپ نے اس طرح کرنا ہے کہ صبح کے وقت اٹھ کر آپ نے فجر کی نماز سے پہلے پہلے اس وظیفے کو پورا کر لینا ہے
اور اس کے بعد فجر کی نماز پڑھنی ہے ہےاس لئے آپ کو اس کے لئے وقت خود خود دیکھنا ہوگا کہ آپ نے کتنے بجے اٹھ کر اس کو پڑھنا شروع کرنا ہے۔زیادہ بہتر ہے کہ آپ تہجد کے وقت ہی پڑھنا شروع کردیں سورۃ یاسین کو اس طرح سے پڑھنا ہے
کہ جہاں پر اسکی مبین آئے وہاں پر اس آیت کو ایک مرتبہ کی بجائے سات مرتبہ پڑھنا ہے اور دل میں اپنی اس حاجت کو لے کر آنا ہے جس کے لئے آپ یہ سورت پڑھ رہے ہیں ۔اور اسی طرح آپ نے پوری سورت یاسین مکمل کرنی ہے یہ عمل اپنے تین دن مسلسل کرنا ہے انشاءاللہ اللہ تعالی آپ کی تمام مشکلات کو دور کرے گا اور آپ کو کامیابی عطا کرے گا اور دنیا اور آخرت کی کامیابی بھی عطا کرے گا ۔