پاکستان (نیوز اویل)، آجکل بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی معدے کی بیماریاں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں اور اس کی ایک بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی غذا کا خیال رکھنا بند کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہاتھ باہر
کی چیزیں زیادہ کھانی شروع کر دی ہیں آج کل ہر گھر میں فاسٹ فوڈ کھایا جاتا ہے جو کہ آپ کے معدے کو تبا ہ و بر با د کر دیتا ہے ،
اس کے علاوہ باقی چیزوں یعنی سبزیوں اور دودھ وغیرہ میں بھی بہت زیادہ ملاوٹ ہو رہی ہے جو کہ ہمارے معدے کو خراب کرتی ہے اور معدے کی خرابی سے ہی باقی بیماریاں جنم لیتی ہیں ،
اگر آپ کا میدہ خراب ہے اور کھانا ہضم ہونے میں مسئلہ ہے تو آپ یہ چائے بنا کر روزانہ استعمال کریں اس سے آپ کو بہت زیادہ افاقہ ہوگا ایک پانی لے کر اس کو پالنے اور اس کے اندر ہر ایک ٹکڑا دار چینی کا اور آدھا لیموں
ڈال کر ڈھک کر رکھ دیں اور جب وہ ہلکا گرم رہ جائے گی تو اسے گھونٹ گھونٹ کرکے پی لیں ، یہ قہوہ اگر آپ رات کے کھانے کے بعد استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔
اس کے علاوہ اگر آپ کو معدے میں تیزابیت ہے اور گیس ہو رہی ہے اور کھٹے ڈکار آرہے ہیں تو رات کے وقت ایک گلاس گرم دودھ لے کر اس کے اندر چھلکا استبول ڈال کر پی لیا کریں ،
معدے کی بیماریوں کا ایک علاج قرآن پاک کی سورۃ قدر میں بھی ہے ، یہ معدے کی بیماریوں کے لیے بہت زیادہ آزمودہ عمل ہے اگر آپ معدے کی بیماریوں کی
وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہے اور اس سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سورۃ قدر اس طرح سے پڑھا کریں کے گیارہ مرتبہ سورۃ القدر کی تلاوت کریں اور سورۃ قدر پڑھنے سے پہلے تین مرتبہ درود شریف پڑھ لیا کریں اور سورۃ قدر پڑھنے کے بعد میں تین مرتبہ درود شریف پڑھ لیا کریں اور یہ عمل دن میں تین مرتبہ کیا کریں ۔
آپ نے یہ عمل کل سات دن تک مسلسل جاری رکھنا ہے اور انشاءاللہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آپ کو بہت زیادہ افاقہ ہوگا اور آپ کو کافی زیادہ فرق محسوس ہو
گا اس کے علاوہ اللہ تعالی سے اپنے لئے اور دوسروں کے لئے بھی دعا کرتے رہا کریں اور صحت یابی کی دعا ضرور مانگا کریں کیونکہ صحت سب سے زیادہ ضروری چیز ہے ۔