پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان نے مالاکنڈکے علاقے درگئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے منحرف ہونے والے ارکان کے بارے میں کہا کہ اگر انہوں نے ووٹ بیچا تو ان کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائےگا، ان کا شادیوں میں جانا مشکل ہوجائےگا اور ان کے بچوں سے کوئی شادیاں نہیں کرے گا ۔
اس کے علاوہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تین چور جو ملک کو لوٹ گئے ہیں اب عدم اعتماد کی بات کرتے ہیں اور تینوں غلام میری بات سن لو ، تم میچ بری طرح ہارنے والے ہو اور یہ عدم اعتماد بیرونی سازش ہے اور اس لیے لوگوں کو ان کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے
اور ایک طرف ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں تو دوسری طرف وہ لوگ ہیں جنھوں نے 25 سال ان ڈاکوؤں کے خلاف جدوجہد کی ہے اور دن رات کی محنت کے بعد کامیاب ہو گئے تھے ۔ اگر انہوں نے ووٹ بیچا تو ان کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائےگا اور ان کی کوئی عزت باقی نہیں رہے گی۔ ۔