پاکستان (نیوز اویل)، اکثر اوقات ہم چھوٹے بچوں کو مٹی کھاتا ہوا دیکھتے ہیں۔ عام طور پر ہوتا یہ ہے کہ جب بچوں کو مٹی کھاتے ہوئے دیکھا جائے تو بڑے فوری انہیں اس عمل سے روکتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق یہ بچوں کی بہت عام سی عادت ہے کہ وہ ہر چیز کو اپنے منہ میں ڈالتے ہیں۔ لہذا اس بات میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔
مٹی کھانے سے لوگ مختلف بیماریوں یا پیٹ کے کیڑوں کا کا شکار ہو سکتے ہیں۔ لیکن چونکہ ایسی چیزیں بے ذائقہ ہوتی ہیں اس لئے بچے جلد ہی سمجھ جاتے ہیں کہ مٹی بے ذائقہ یا بد ذائقہ ہے اور وہ مٹی کھانا خود ہی چھوڑ دیتے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق اگر بچے کی صحت اور قوت مدافت مضبوط ہو تو تھوڑی بہت مٹی اس کے لئے کوئی نقصان کا باعث نہیں بن سکتی۔
اگر مٹی کے ذریعے کوئی زہریلی چیز بچے کے اندر چلی گئی ہے تو وہ بیمار ہو سکتا ہے۔ ایسے میں اسے فوری طبی معائنے کے لئے لے کر جایا جائے۔
پینٹ یا کاغذ کھانے والے بچے آئرن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔
اکثر مٹی کھانے سے بچوں کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔
زمین سے اگر بچے چیزیں اٹھا کر کھاتے ہیں تو یہ عمل ان کے مدافعتی نظام کو فعال رکھتا ہے۔ اگر بچوں کو سختی سے اس بات سے روکا جائے، بچوں کو زمین سے اٹھا کر کوئی
چیز منہ میں ڈالنے کے بالکل عادت نہ ہو تو ایسے بچے عام طور پر الرجی اور بیماریوں کا شکار جلدی ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کے جسم میں بیکٹیریا اور وائرس سے لڑنے کی طاقت باقی بچوں کی نسبت کم ہوتی ہے۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…