پاکستان (نیوز اویل)، یہ ایک درخشاں حقیقت ہے کہ ذکر الہی سے زیادہ افضل عمل کوئی بھی نہیں ہے۔ اللہ تعالی کو یاد کرنا، اس کا ذکر کرنا،
راتوں کو عبادت میں قیام کرنا اس سے مدد مانگنا، یہ وہ اعمال ہیں جو انسان کو اللہ کی نظر میں باقیوں سے ممتاز بنا دیتے ہیں اور وہ اللہ کے محبوب بندوں کی فہرست میں شامل ہو جاتا ہے۔
ایسے لوگ اللہ کا قرب حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ ان کی دنیا اور آخرت سنور جاتی ہے۔ اللہ کی رحمت انہیں اپنے سائے میں لے لیتی ہے۔ اور ان کی تکالیف اور مصائب کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
سورۃ کوثر یوں تو قرآن کی سب سے چھوٹی سورت ہے۔ یہ تیسویں پارے میں موجود ہے اور محض تین آیات پر مشتمل ہے۔ لیکن اس کے فضائل و برکات بے شمار ہیں۔ اس کو جس نیت سے پڑھا جائے وہ حاجت ضرور پوری ہوتی ہے۔
اگر تنگدستی کو دور کرنے کے لئے پڑھا جائے تو تنگدستی دور ہوتی ہے۔ اگر کوئی حاجت پوری کرنے کے لیے پڑھا جائے تو اللہ تعالی وہ حاجت پوری کرتا ہے۔
رات کو سونے سے پہلے نماز حاجت کے دو نوافل اس طرح ادا کرنے ہیں کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد 11 مرتبہ سورۃ کوثر اور 11 مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھیں۔ دو رکعت نماز حاجت ادا کرلینے کے بعد 3 مرتبہ درود ابراھیمی پڑھیں۔
اس کے بعد پھر سے سورۃ کوثر کو 129 بار پڑھیں۔ اس کے بعد 100 مرتبہ یا سمیع کا ورد کریں۔ پھر جو بھی حاجت ہو، اسے اللہ سے مانگنے کی نیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے 3 مرتبہ درود ابراہیمی دوبارہ پڑھیں اور اللہ تعالی کے حضور سچے دل سے دعا مانگیں۔ اس عمل کو کرنے سے آپ کی حاجت پوری ہو جائے گی۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…