پاکستان (نیوز اویل)، عمران خان کا حیرت انگیز بیان سامنے آگیا اور ان کا کہنا تھا کہ میں اگر حکومت سے نکل گیا تو ان لوگوں کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہو گا ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جو کہہ رہے ہیں حکومت ختم ہونے والی ہے میں ان لوگوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگلی حکومت بھی ہماری ہی ہو گی اور اگر ایسا نہیں ہوا تو میں ان لوگوں کو یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر میں حکومت میں نہیں رہا تو ان لوگوں کے لیے زیادہ خطرناک ہوں گا ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی تو میں آ فس میں بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہا ہوتا ہوں جو یہ لوگ لگاتے ہیں لیکن اگر اگلی بار حکومت میں نہیں آتا تو میں زیادہ خطرناک ثابت ہوں گا اس بیان پر سوشل میڈیا پر عمران خان کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے