پاکستان (نیوز اویل)، صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے جس کے بعد ووٹنگ کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔
سلیم صافی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات شہباز شریف سے ہوئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مولانا فضل الرحمن سے بھی ٹیلیفون پر تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور اس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب ہونے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا اور اگلے 48 گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے جس کے بعد ووٹنگ کی کوئی بھی ضرورت نہیں رہے گی ۔
سلیم صافی نے جو ٹویٹ کیے وہ یہ تھے “آج میاں صاحب سے ایک گھنٹے کی ملاقات اور مولانا فضل الرحمان سے بذریعہ فون گفتگو ہوئی اور اس کے بعد یہ اندازہ ہوا کہ نہ صرف اپوزیشن کا معاملہ صحیح چل رہا ہے بلکہ اگلے 48 گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ جس کے بعد شاید ووٹنگ کی ضرورت ہی نہ پڑے۔” اور ایک اور ٹویٹ کیا جس میں کہنا تھا کہ “سونامی سرکار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے عمل کے اہم کردار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باکمال سیاستدان اور شاید مستقبل کے سپیکر سید خورشید شاہ کے ساتھ کافی گفتگو ہوئی کی گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ عمران خان کا مزید اقتدار میں رہنا اس قدر ناممکن ہے جس قدر عمران خان صاحب کا شائستہ گفتگو کرنا ناممکن ہے۔”
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…