اہم خبریں

ایرانی صوبہ آذربائیجان کے نئے گورنرکو حلف برداری کی تقریب میں تھپڑپڑگیا

تہران(این این آئی)ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے نئے گورنرکو اپنی حلف برداری کی تقریب کے دوران میں زوردارتھپڑ پڑ گیا ۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق نئے گورنرعابدین خرم سپاہِ پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ

انھیں پاسداران انقلاب ہی کے ایک اور کمانڈرنے ذاتی وجوہ کی بنا پر زوردارتھپڑ رسید کیا ہے۔حلف برداری کی تقریب میں عابدین خرم ڈیس پر اپنے افتتاحی کلمات ادا کررہے تھے۔اس دوران میں ماسک پہنے ایک شخص ان کے ایک طرف سے اچانک اسٹیج پر آیا اور اس نے انھیں منہ پرتھپڑجڑ دیا۔عابدین خرم نے بعد میں سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حملہ آور کو نہیں جانتے اور انھوں نے اس کو معاف کردیا ہے۔مشرقی آذربائیجان کے صوبائی دارالحکومت تبریز کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔واضح رہے کہ عابدین خرم کوشام میں صدر بشارالاسد کے خلاف مسلح عوامی تحریک کے ابتدائی برسوں میں شامی حزب اختلاف کی فورسز نے اغوا کرلیا تھا۔ان کے علاوہ ایرانی پاسداران انقلاب کے بعض دوسرے کمانڈروں اوراہلکاروں کو بھی شامی حزب اختلاف کے جنگجوں نے یرغمال بنا لیا تھا۔شامی حزب اختلاف نے ان سمیت 47 ایرانیوں کو 2013 میں شامی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک سمجھوتے کے تحت رہا کیا تھا۔شامی نظام نے ان کیبدلے میں حزب اختلاف کے2130 قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

8 hours ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago