پاکستان (نیوز اویل)، ہر انسان اس بات کا خواہش مند ہوتا ہے کہ اس کے پاس زیادہ سے زیادہ مال و دولت ہو تاکہ اس کا زندگی بسر کرنے کا طریقہ اور بہتر ہو سکے. وہ اپنے اخراجات اور ضروریات پوری کر سکے اور اسے کسی کے سامنے محتاجی میں ہاتھ نہ پھیلانا پڑے.
اپنی دولت میں فروانی چاہتے ہیں تو اس کا یہی طریقہ ہے کہ محنت کی جائے. نیت اچھی رکھی جائے اور سب سے بڑھ کر صدق دل سے اللہ تعالی کے حضور دعا کی جائے کہ وہ اپنے خزانوں میں سے ہمارے رزق میں برکت عطا فرمائے.
یہ ایک حقیقت ہے کہ زیادہ مال و دولت خوشحالی کا ضامن نہیں ہوتی کیونکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ اکثر لوگوں کے پاس بے تحاشہ دولت ہوتی ہے لیکن انہیں سکون اور خوشی میسر نہیں ہوتی. اس کے برعکس کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کے پاس بہت محدود دولت ہوتی ہے لیکن ان کی زندگی سکون اور خوشحالی کی نعمت سے مالامال ہوتی ہے.
جب اللہ سے فراوانی رزق کی دعا کی جائے اور اللہ وہ دعا قبول فرما لے. انسان کو بہت زیادہ دولت اور رزق سے نواز دے تو انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ کا مزید شکر کیا کرے کیونکہ یہ اللہ ہی کا وعدہ ہے کہ اگر اس کا شکر کیا جائے گا
تو وہ انسان کو مزید عطا فرمائے گا. اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرنا بھی اللہ کا شکر کرنے کا ایک طریقہ ہے لہذا اگر دولت آ جانے کے بعد اللہ کا شکر ادا کیا جائے اور اس کی راہ میں لوگوں کی مدد کی جائے تو انسان راہ راست پر رہتا ہے اور زیادہ مال و دولت ہونے کے باوجود سکون میں رہتا ہے.
دولت کی فراوانی کا ایک وظیفہ یہ ہے کہ اللہ صمد کا ذکر کیا جائے. اس کا مطلب ہے کہ اللہ بے نیاز ہے. اگر یہ ذکر سات دن تک مسلسل کیا جائے تو اللہ رزق میں برکت عطا فرمائے گا.
اس لیے آپ کو چاہیے کہ اگر آپ دولت چاہتے ہیں تو اللہ صمد کا ذکر سات دن تک مسلسل ہر دن ہزار بار کرے. ان شاء اللہ اس کی تمام مالی پریشانیاں دور ہونگی اور حلال رزق میں اضافہ ہوگا.
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…