اہم خبریں

ایف آئی اے میں 1100نوکریاں ، درجہ چہارم کی سیٹوں پر ایم فل امیدواروں نے اپلائی کردیا بیروزگار نوجوان سرکاری ڈرائیور ، کانسٹیبل بننے کو بھی تیار

لاہور (این این آئی) ایف آئی اے کی 1100 بھرتیوں پر فیصل آباد ضلع سے 57ہزار امیدوار سامنے آگئے، درجہ چہارم کی سیٹوں پر بھی ایم فل پاس امیدواروں نے اپلائی کردیا، اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان نوکری کی خاطر سرکاری ڈرائیور اور کانسٹیبل بھی بننے کو تیار ہوگئے۔

تفصیل کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے میں ملک بھر میں سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، کانسٹیبلز، ڈرائیور کانسٹیبلز، کلریکل یو ڈی سی، ایل ڈی سی اور اسسٹنٹ سمیت دیگر سیٹوں پر 1100 افراد کو بھرتی کرنے کیلئے ملک بھر سے درخواستیں طلب کی گئیں، اس حوالے سے فیصل آباد ڈویڑن میں ہونیوالی بھرتی میں 57ہزار سے زائد امیدواروں نے اپلائی کردیا جن میں زیادہ تعداد اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد طارق محمود کی سربراہی میں قائم بھرتی بورڈ کی جانب سے اپلائی کرنے والے امیدواروں کے دوڑ ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کم و بیش دو ہزار امیدواروں کی دوڑ کا ٹیسٹ لیا جا رہا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سفارشی امیدواروں کو دوڑایا ہی نہیں جا رہا تاکہ بھرتی مکمل شفاف ہو سکے اور 30 سے زائد کیمرے لگاکر مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے مندرجہ بالا سیٹوں پر بھرتیوں کیلئے اپلائی کرنے والوں میں بیشتر امیدوار ایسے ہیں جن کی تعلیم ایم اے، ایم فل اور اس سے بھی زیادہ ہے۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago