اہم خبریں

ایمان افروز تحریر کہ نبی کریمﷺ نے کن تین لوگوں کے لیے جنت کی بشارت دے دی۔

اسلام آباد: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں ان تین اشخاص کے لیے جنت میں گھر کی ضمانت دیتا ہوں ۔ حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے ، مذاق میں بھی جھوٹ نہ بولے اور جس کا اخلاق بہت ہی اچھا ہو۔ اللہ سے رجوع کرنے میں دیر نہ کرو بے شک اس نے عرش الہیٰ پر تحریر لکھ دی ہے میر ی رحمت میری غضب پر بھاری ہے۔

 

 

خوب نام ہے محمد ﷺ جس پر نکتہ بھی رب کو گوارا نہیں ، ان کی محبت سے جومنہ پھیرے دونوں جہاں میں اس کا گزارہ نہیں ۔دامن مصطفی ﷺ کو ہم چھوڑ دیں ،اتنا کمزور ایمان ہمارا نہیں خود اللہ نے نبی ﷺ سے یہ کہہ دیا جو تمہارا نہیں وہ ہمارا نہیں ۔

 

 

حضرت ابو سعید خدریؓ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہؐ کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے، بے مقصد بات نہ کرتے، نماز لمبی پڑھتے، اور خطبہ مختصر ارشاد فرماتے۔ آپؐ کسی بات پر ناک نہیں چڑھاتے تھے اور کسی بیوہ، یتیم یا غلام کے ساتھ اس کے کام کے لیے چلنے میں تکبر نہیں کرتے تھے اور جب تک اس کا کام نہیں ہو جاتا تھا ساتھ رہتے تھے۔

 

 

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ جناب رسول اللہؐ اپنے کام اکثر خود کر لیتے تھے۔ کپڑے کو ٹانکا لگا لیتے، بکری کا دودھ دوہ لیتے، اور ذاتی خدمت کے کام بھی خود کر لیتے۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ آپؐ دوسرے روز کے لیے کوئی چیز ذخیرہ نہیں رکھتے تھے اور جو کچھ ہوتا اسی روز خرچ کر ڈالتے تھے ۔

 

 

حضرت ابوذر غفاریؓ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہؐ نے فرمایا کہ میرے پاس احد پہاڑ جتنا سونا بھی ہو تو میں اپنے پاس تین دینار سے زیادہ ذخیرہ نہیں رکھوں گا اور سب کا سب اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر دوں گا ۔حضرت ابو سعید خدریؓ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہؐ کی خوراک بہت کم تھی۔ وہ اگر دوپہر کا کھانا کھاتے تو رات کا نہیں کھاتے تھے۔

 

 

Aisha Siddiqua

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

1 day ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago