اہم خبریں

ایم کیوایم کے گھر بیٹھے سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا

کراچی (این این آئی) سابق گورنرسندھ عشرت العباد اور ڈاکٹر فاروق ستار کے بیان کے بعد گھر بیٹھے متحدہ قومی موومنٹ کے دیگر سابق رہنماؤں نے ساتھ مل کر آگے چلنے کی کوششوں کو اہم قدم قرار دے دیا۔ایم کیو ایم اور اس کے بعد پی ایس پی کو چھوڑ کر گھر بیٹھنے والے

رہنماں نے بھی کوششیں شروع کردی، ڈاکٹرصغیراحمد، وسیم آفتاب ، سلیم تاجک اور سیف یار خان نے ڈاکٹر فاروق ستار کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔اس حوالے سے سابق رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا شہری سندھ کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد کا بیان بہت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے تمام دوستوں اور بھائیوں کو مشترکہ جدوجہد کے لئے اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر دعوت دینے کے عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔سابق رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد، ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ملک اور شہری سندھ کے مسائل کے حل کے لئے کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عشرت العباد کا یکجہتی باہمی عزت و احترام کے لئے پہل کرنے کا اقدام لائق تحسین ہے، شہری سندھ کے مسائل باہمی یکجہتی عزت واحترام کے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔

Ali Goher

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

1 day ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago