پاکستان (نیوز اویل)، خالد صدیقی جو کہ ایم کیو ایم کے رہنما ہیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ جمہوریت کو ہی ترجیح دیں گے اس سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے حکومت سے بڑھ کر جمہوریت ہے اور بس یہی وجہ ہے کہ ہم نے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت نہیں جمہوریت بچانے کا ذمہ لیا ہے اور ہمارے ڈالے ہوئے حصے کی وجہ سے جمہوریت ہی جیتے گی یعنی حکومت جیتے گی ۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ تبدیلیاں بڑھ رہی ہیں حالات بدل رہے ہیں اور اس لیے یہ کہنا کہ کون جیتے گا اور کون ہارنے والا ہے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔
اس سوال پہ کہ کیا وہ مسلم لیگ ن کا ساتھ اس لیے نہیں دے رہے کیونکہ ماضی میں ان کی آپس میں دوستی نہیں رہی اور کبھی بھی آپس میں نہیں بن سکی کے جواب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے ساتھ تجربہ ہے لیکن اچھی یادیں بھی وابستہ ہیں لیکن اب ہم دوستی یا دشمنی کو نہیں دیکھ رہے ابھی ہم صرف و صرف ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کر رہے ہیں اور اسی لیے ہم نے جمہوریت کے بچاؤ کے لیے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…