پاکستان (نیوز اویل)، اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم نے بھی حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی آفر قبول کر لی ہے۔
حال ہی میں یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ایم کیو ایم نے بھی حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں ان کی زیادہ تر ارکان اس فیصلے میں شامل ہیں جبکہ کچھ ارکان ابھی سوچ رہے ہیں لیکن ان کا بھی جھکا و حکومت کی طرف ہے ۔ ایم کیو ایم کے ارکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پر پہلے بھی کئی بار اعتماد کیا ہے لیکن انہیں اچھا نتیجہ نہیں ملا تو اس بار انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف پر اعتماد کرکے دیکھا جائے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنرشپ اور وفاق میں ایک اہم عہدہ دینے کی پیشکش کی گئی تھی جس کے بعد ایم کیو ایم نے اپنا جھکاؤ حکومت کی طرف سے ظاہر کیا ہے اور ان کے زیادہ تر دان اس فیصلے پر پہنچ چکے ہیں کہ انہوں نے حکومت کا ساتھ دینا ہے۔