مکوآنہ (این این آئی)گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے ایوب ریسرچ کے سائنس دانوں کو ٹارگٹ سونپ دئیے گئے، گندم کی مزید نئی اقسام دریافت کرلی گئیں۔ تفصیل کے مطابق ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میں زرعی ماہرین کی جانب سے گندم کی بوائی کا
سیزن قریب آتے ہی گندم کی نت نئی اقسام متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ کسانوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،اس حوالے سے ایوب ریسرچ سنٹر میں منعقد ہونے والے آگاہی سیمینار میں بتایا گیا ہے کہ گندم کی شاندار پیداوار حاصل کرنے کیلئے نئی اقسام کی دریافت پر شبانہ روز محنت جاری ہے۔ آگاہی مہم کے دوران سائنسدانوں کی جانب سے بتایا گیا کہ ترقی پسند کاشتکار پچاس من گندم فی ایکڑ پیداوار حاصل کررہا ہے جبکہ عام کسان کی فی ایکڑ پیداوار 31 من فی ایکڑ ہے اور پیداوار کے اسی فرق کو ختم کرنے کیلئے سائنسدانوں اور زرعی ماہرین کی جانب سے نئی اقسام دریافت کرکے عام کسانوں تک بیج کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے اور انہیں زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں متعلقہ کھاد اور سپرے وغیرہ کی خریداری کی بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…