اہم خبریں

ایک بار جہاز کو لینڈ کرواتے میرے ذہن میں خیال آیا کہ شبلی ساری زندگی یہی کرنا ہے، تو جواب آیا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز کا حیرت انگیز بیان!

پاکستان (نیوز اویل)، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات کے بارے میں بتایا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ان کا کبھی بھی انفارمیشن کی وزارت میں کوئی بھی رجحان نہیں رہا ہے ۔ میں نے زندگی میں بہت سے تجربات کیے ہیں اور میرے والد صاحب بھی اس حوالے سے مجھے کہا کرتے تھے کہ میں اتنے تجربات کیوں کرتا ہوں تو میں ہمیشہ کہتا تھا کہ مجھے الگ الگ کچھ کرنے کا شوق ہے میں ایک ہی چیز زیادہ دیر تک نہیں کر سکتا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کے میری سیاست میں آنے کی وجہ وزیراعظم عمران خان صاحب ہیں وہ ہمیشہ سے ہی میری انسپائریشن رہے ہیں اور میں نے انہیں سیاست میں فالو کرنے کی بہت کوشش کی ہے میں دیکھتا ہوں کہ وہ چیزوں کو کس طرح لے کر چلتے ہیں اور میں بھی اسی طرح کرنے کی کوشش کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بینکر کا تجربہ کیا میں پائلٹ بنا وہ تجربہ کیا آرکیٹکٹ کے شعبہ سے بھی مجھے ہمیشہ سے ہی لگاؤ ہے لیکن انفارمیشن کی وزارت میرے مزاج کی نہیں ہے ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ انہوں نے پائلٹ کا شعبہ کیوں چھوڑا تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ ایک بار جہاز کو لینڈ کرتے ہوئے میرے ذہن میں آیا کہ کیا میں پوری زندگی یہی کروں گا تو میرے اندر سے آواز آئی نہیں تو میں نے یہ شعبہ چھوڑ دیا۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

20 hours ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago