پاکستان (نیوز اویل)، دعا مانگنا اللہ کو بے حد پسند ہے کہ جب اس کا بندہ سب در چھوڑ کر اس کے در پہ سر جھکا کر عاجزی سے کچھ مانگ لے تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا رد نہیں کرتا اللہ فرماتا ہے اور مانگ اور مانگ ۔ اللّٰہ کو عاجزی اور انکساری بہت پسند ہے ۔
اللہ تعالیٰ عاجزی سے مانگی ہوئی دعا کبھی بھی رد نہیں کرتا اور دعا مانگنے کا سلیقہ ہوتا ہے اور تنہائی میں اپنے رب کو یاد کرنا اور بے حد خوبصورتی سے یاد کرنا اور ایسے یاد کرنا کہ کسی رٹے رٹائے جملے کی شکل میں نہ ہو بلکہ خود کو پتہ ہو کہ اللہ ہمارے سامنے بیٹھا ہمیں سن رہا ہے اور ادھر میرے اور میرے رب کے علاوہ کوئی نہیں ہے اور حقیقی معنوں میں رب کو یاد کرنا ایک حدیث مبارکہ ہے کہ جو شخص تنہائی میں اللہ کو یاد کرتا ہے وہ ایسا ہے جیسے وہ اکیلا ہی کفار کے مقابلے میں چل دیا ہے مطلب یہ کہ اس کا مقام اجر و ثواب کے اعتبار سے اللہ کے نزدیک اتنا بڑا ہے ۔
ایک حدیث مبارکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ سات ایسے قسم کے لوگ ہوں گے جن پر اللّٰہ تعالیٰ قیامت والے دن خاص کرم کرے گا اور ان پر آسمان کا سایہ کیے رکھے گا اور ان میں سے ایک قسم کے وہ لوگ ہوں گے جو اپنے رب کو تنہائی میں یاد کرتے ہیں اور کسی قسم کا دھکاوا نہیں کرتے اور تنہائی میں اللّٰہ سے گفتگو کرتے کرتے ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلتے ہیں اور وہ محسوس کرتا ہے اپنے سب گناہوں کو اور کوتاہیوں کو جو اس سے جانے انجانے میں ہو گئی ہیں اور اللہ سے معافی کا طلبگار ہوتا ہے ۔ ہم سب کو یہ دعا کرنی چاہیے کہ اللہ ہمیں ایسے لوگوں میں شامل کر لے اور ہم پر اپنا رحم اور کرم کرے اور ہمیں بھی عاجزی اور انکساری سے مانگنے کی توفیق دے آمین!
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…