اہم خبریں

ایک شخص نے حجرہ اَسود کو چوما اور وہ شہید ہوگیا ۔۔ امام کعبہ کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے پاکستانی نے حرمین میں آنکھوں کے سامنے کیا معجزات دیکھے؟

پاکستان (نیوز اویل)، ہم لوگوں کے لیے اور بلاشبہ ہر مسلمان کے لیے خانہ کعبہ کی ایک خاص اہمیت ہے اور جب بھی خانہ کعبہ کی بات ہوتی ہے تو دل میں یہ خیال ضرور آتا ہے کہ کاش ہم بھی ادھر جا سکیں اور وہاں پر جا کر اللہ تعالی کی عبادت کر سکیں ،

آ ج ہم ایک ایسی شخصیت کا ذکر کریں گے جو کہ خانہ کعبہ میں حج یا عمرہ ادا کرنے تو نہیں گئے تھے بلکہ وہ خانہ کعبہ میں صفائی کے لیے عملے

میں شامل رہے ان کی زندگی کی یہ سب سے بڑی خواہش تھی کہ وہ خانہ کعبہ کی زیارت کر سکیں اور وہاں جا سکیں اور پھر ایک دن ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی

اور انہیں وہاں پر صفائی ستھرائی کے کام پر معمور کر لیا گیا ، ان کا نام قاری عبد المنان ہیں اور ان کا تعلق پاکستان کے غریب گھرانے سے ہے ، قاری عبد المنان کو وہ شرف حاصل ہوا جو کہ 20

20 سال وہاں پر کام کرنے والوں کو بھی حاصل نہیں ہوتا ان کی ڈیوٹی خانہ کعبہ کے پچھلی طرف ہوتی تھی جہاں پر عام حاجیوں کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہوتی ،

قاری عبد المنان سے جب ایک انٹرویو میں بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ 2017 میں سعودی عرب گئے تھے اور انہوں نے وہاں پر پہنچ کر سب

سے پہلے یہ ارادہ کیا کہ وہ عمرہ کریں گے اور خانہ کعبہ کو دیکھتے ہی کوئی خاص دعا کریں گے ان کا کہنا ہے کہ جب میں نے خانہ کعبہ کو پہلی

بار دیکھا تو میری آنکھوں میں آنسو جاری تھے اور میں لپک کر رونے لگا اور اس کے علاوہ کہنے کو میرے پاس کچھ نہیں تھا انہوں نے کہا کہ مجھے وہاں پر صفائی کے حملے میں شامل کیا گیا تو میں

نے بڑے بڑے معجزات دیکھے انہوں نے بتایا کہ جب کرونا کا وقت تھا اور طواف بند کروایا گیا تھا اس وقت وہاں پر پرندوں نے طواف کیا انہوں نے بتایا کہ پرندوں کا ایک گول آیا اور وہ خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنے لگا ،

ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص میں میں نے بہت تڑپ دیکھی کہ وہ ہجر اسود کا بوسہ لینا چاہتا ہے پتہ نہیں اس کو دیکھ کر مجھے ایسے کیوں لگا کہ اس سے زیادہ

خواہش کسی اور شخص کو نہیں ہے تو میں نے اس کو اپنے ساتھ لیا اور ہجر اسود کا بوسہ لینے کے لیے لے کر گیا جیسے ہی اس نے حجر اسود کا بوسہ لیا تو وہ شہید ہو گیا ، ان کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ اس نے مجھ پر نظر کرم کی ورنہ میں تو خاک برابر

تھا ۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago