ایک موبائل میں دوسرے موبائل کا چارجر لگانے کی غلطی ہر گز نہ کریں کیونکہ ۔۔ جانیئے ایسا کرنے سے کیا نقصان ہوسکتا ہے؟

اکثر گھروں میں بھائی بہن اپنے چارجر تو چھپا چھپا کر رکھ لیتے ہیں اور دوسروں کے چارجر سے اپنے موبائل چارجنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور یہ روزانہ کا معمول بن گیا ہے، دوستوں میں بھی یہی دیکھا جاتا ہے کہ ایک دوسرے کے چارجر سے موبائل مزے سے چارج کرلیتے ہیں اور اپنا چارجر چھپا چھپا کر رکھ لیتے ہیں، جس کی چارجنگ پن موبائل میں سیٹ ہوئی، وہی چارجر لگادیا، جبکہ ایسا کرنے کا نقصان صرف اور صرف آپ کو ہوتا ہے ۔

نقصان.
موبائل فون میں اگر دوسرا چارجر لگالیں تو اس سے آپ کے اپنے موبائل کی چارجنگ پن لوز ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے موبائل میں چارجنگ ہونا بند ہو جاتی ہے۔
دوسرے کا چارجر زیادہ ہائی پاور کا ہو اور آپ کا کم ایمپئر کا تو اس سے موبائل کی بیٹری بھی خراب ہو سکتی ہے۔

موبائل فونز کا اپنا چارجر چھوٹے یا ہلکے بجلی کے جھٹکوں سے اس کو محفوظ کرلیتا ہے، لیکن جب آپ کوئی دوسرا چارجر لگائیں تو وہ آپ کے موبائل کو محفوظ نہیں بنا پاتا اور یہی وجہ ہے کہ آپ کا فون جلدی خراب ہو جاتا ہے۔
دوسرے کا چارجر لگانے سے موبائل کی بیٹری جلدی اور تیزی سے گرتی ہے اور و ہی موبائل جو 4 گھنٹے آسانی سے چل جاتا ہے وہی پھر 1 سے 2 گھنٹے میں بیٹری ختم کر دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *