اہم خبریں

ایک پھول کی طرز پر بنائی گئی دنیا کی اونچی ترین عمارت برج خلیفہ کے متعلق خفیہ حقائق۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، دنیا کی سب سے پہلی اونچی ترین عمارت سات منزلہ تھی۔ بدھا کو پوجنے والوں کے مندر کی یہ عمارت جنوبی کوریا میں ساتویں صدی میں بنائی گئی تھی۔ اس کے مطابق مقابلے میں آج کی سب سے اونچی عمارت کی لمبائی 828 میٹر ہے۔ اس شاہکار کا نام برج خلیفہ ہے۔ دبئی میں موجود برج خلیفہ اسلامی فن تعمیر کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس کا ڈیزائن مسجد کے مینار کی طرح ہے۔ اس کی لمبائی 2717 فٹ ہے۔ 162 منزلہ یہ عمارت انسانی دماغ کا بنایا ہوا سب سے بڑا سٹرکچر ہے۔

برج خلیفہ کی تعمیر میں تقریبآ 20 کھرب کی کی لاگت آئی۔ برج خلیفہ میں ایک فلیٹ لینے کی قیمت تقریبا 14 لاکھ روپے فی سکیئر فٹ ہے۔ برج خلیفہ میں لگے پردے آٹومیٹک ہیں جو آپ کے بولنے سے ہی کھل سکتے اور بند ہو سکتے ہیں۔

برج خلیفہ میں لگی کیپسول لفٹ کی رفتار 64 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ لہذا اس لفٹ سے پہلی منزل سے سوویں منزل تک چند سیکنڈ کے وقت میں پہنچا جا سکتا ہے۔ برج خلیفہ کا ڈانسنگ فاؤنٹین دنیا کا سب سے بڑا فاونٹین ہے جو کہ 30 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں 6600 لائٹس اور 50 کلر فل پروجیکٹر لگے ہیں جو ہر قسم کے رنگوں سے آسمان کو روشن کر دیتے ہیں۔ یہ فاؤنٹین 500 فٹ تک پانی کو پھینک سکتا ہے۔ اس کی تیاری میں تقریبا تیس ارب پاکستانی روپے کی لاگت آئی۔ برج خلیفہ کو 93 کلومیٹر دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ایک حیران کُن حقیقت ہے کہ برج خلیفہ کا ڈیزائن ایک پھول پھول ہیمینوکیلس فلاور کی طرز پر پر تیار کیا گیا ہے۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago