ایک ی-ہ-و-د-ی عالم کا حسرت دیدار مصطفیٰﷺ کا ایک خوبصورت واقعہ

پاکستان (نیوز اویل)، ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ایک یہودی عالم آیا اور حضرت علی اور دیگر صحابہ کے پاس آکر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں دریافت کرنے لگا

 

 

 

 

اور کہنے لگا کے آپ میں سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں میں ان سے ملنا چاہتا ہوں ، جس پر اس سے پوچھا گیا کہ تمہیں ایسا کیا کام ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اتنی بیتابی سے پوچھ رہے ہو

 

 

 

اس پر اس نے کہا کہ میں تورات کو کئی سالوں سے پڑھ رہا ہو اور اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ذکر ہے اور میں اسلام قبول کرنے کے لئے آیا ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملنے آیا ہوں اس پر حضرت علی بہت آبدیدہ ہوگئے اور اس کو بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتقال فرما گئے ہیں ان کا وصال ہوچکا ہے۔

 

 

 

پھر اس یہودی عالم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اولاد سے ملنے کا مطالبہ کیا اور حضرت فاطمہ کے پاس ان کو لے کر جایا گیا جہاں پر اس نے کہا کہ آپ صلی

 

 

 

اللہ علیہ وسلم کا کوئی کپڑا ہو تو مجھے دے دیا جائے اس پر حضرت فاطمہ نے ان کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وہ کرتا مبارک دیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال کے وقت پہنا ہوا تھا ، اس یہودی عالم میں وہ کرتا لیا اور اس کو سونگتا رہا اور اس کو چومتا رہا اور روتا رہا اور اسلام قبول کر لیا ۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *