وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے میں ہیکرز کو چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ ای وی ایم ہیک کرنے والے ہیکر کو 10 لاکھ روپے انعام دیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم ہیکرز کوچیلنج کریں گے کہ وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرکے دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ ای وی ایم ہیک کرنے والے ہیکر کو 10 لاکھ روپے انعام دیں گے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کا ای وی ایم سے آسان طریقہ ہے ہی نہیں،الیکشن کمیشن اپنے آپ کو متنازع نہ بنائے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے 27 نکات ان کے اپنے خلاف ہی چارج شیٹ ہیں، دراصل ای سی پی چاہتا ہی نہیں کہ وہ انتخابات ای وی ایم پر ہوں۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 4 لاکھ مشینیں بنانی ہیں، ایک مشین کی قیمت70 سے75 ہزارروپے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرکے ڈیلیٹ کی، وہ دانستہ غلطی تھی۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…