اہم خبریں

بابر اعظم ایک اور عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سات ہزار رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔بابر اعظم کو کرس گیل کا تیز رفتاری سے سات ہزار رنز بنانے کا

ریکارڈ توڑنے کے لیے سات اننگز میں 121 رنز کی ضرورت ہے،بابر اعظم اب تک 184 اننگز میں 6ہزار 879 رنز بنا چکے ہیں۔دوسری جانب کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سات ہزار رنز 192 اننگز میں مکمل کیے تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیز رفتاری سے تین ہزار، چار ہزار اور چھ ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ایشیائی بیٹسمینوں میں انکا شمار تیز رفتاری سے ایک ہزار اور دو ہزار رنز بنانے والے کرکٹرز میں ہوتا ہے۔کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 11 اپریل 2015 کو تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب تک کوئی نہیں توڑ سکا ہے۔

Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago