پاکستان (نیوز اویل)، برسات کا موسم آتا ہے بارشیں ہوتی ہیں اور اسے ایک رومانوی موسم سمجھا جاتا ہے شاعروں نے اس کے لئے بہت سے شعر اور نظمیں کہہ چھوڑیں ہیں ، لیکن ہمارے ہاں شاید یہ موسم رومانوی
نہیں ہوتا بلکہ اس موسم میں تو مکھیاں جان کا ع ذ ا ب بن جاتی ہیں ، برسات کے موسم میں صفائی کرنے کے باوجود اور مختلف قسم کی ادویات ڈالنے کے باوجود بھی مکھیاں جان نہیں چھوڑتیں جس سے بہت سی
بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ، آج ہم کچھ ایسے طریقے جانیں گے جو کہ انتہائی آسان ہیں اور ان سے مکھیوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ،
اس نسخہ کے لیے ہمیں جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ یہ ہیں :
سفید سرکہ 2 کھانے کے چمچ ، نمک 1 کھانے کا چمچ ، گرم پانی 2 گلاس ، فینائل کی گولیاں 10 سے 12 عدد ، اور ڈیٹول 3 سے 4 کھانے کے چمچ۔۔۔۔
اور اس کو بنانے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے کہ آپ نے فنائل کی گولیاں لینا ہے اور ان کو اچھے طریقے سے پیس لینا ہے اور اس کے بعد اس کے اندر گرم پانی نمک اور ڈیٹول کو شامل کر دینا ہے اور اس کو ایک اسپرے بوتل میں منتقل کر لینا ہے اور اس کا چھڑکاؤ کرتے رہنا ہے ،
ایک اور طریقہ مکھیوں کو بھگانے کے لیے بہت زیادہ آسان ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہے :
آپ نے پونچھا لگانے کے لئے پانی لینا ہے اور اس پانی کے اندر چار چمچ ڈیٹول شامل کر لینا ہے اور تین سے چار چمچ مٹی کا تیل شامل کرکے پونچھا لگانے کے لئے استعمال کرنا ہے ۔
یہ دونوں طریقے آپ کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوں گے اور کافی حد تک آپ کی مکھیوں سے جان چھوٹ جائے گی ۔